سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی9 دسمبرسنیچر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر پورہ سرینگر میں صوبائی سطح کے سی ایمز سُپر50 کوچنگ پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این اتو نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے محکمہ نے ٹسٹ کے نتائج کا پہلے ہی اعلان کیا ہے اور11 دسمبر2017 سے وادی بھر میں13 مقررہ مراکز پر کلاسز شروع کئے جائیں گے۔