رام بن //موسم سرما میں موسم کی بے ڈھنگی چالوں سے نمٹنے کے لئے خصوصاً قومی شاہراہ اور دیگرسڑکیں بند ہونے کاجائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ،ایس ایس پی ٹریفک، اے ایس پی، اے سی آر، سی پی او، پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں ،ایس ڈی ایم، اے آر ٹی او ،تحصٰلداروں و دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔متعلقہ افسروں کے ساتھ تمام ضروری ا نتظامات جیسے کہ پانی ،بجلی سپلائی، راشن کی قلت، سڑکوں کی کلئیرنس ، طبی سہولیات کے علاوہ آفات سماوی کے دوران لوگوں کو در پیش مشکلات کا جائزہ لیا ۔ڈی سی تحصیلداروں سے کسی بھی وقوع کے دوران لوگوں کے ٹھہرنے کے لئے مہیا کئے جارہی ایکموڈیشن کے تفصیلات طلب کئے۔انہوں نے دیگر تمام متعلقہ افسروں سے لوگوں کے آرام دہ ٹھہرنے کے لئے مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسروں کو قریبی تال و میل بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ آفات سماوی کی صورت میں موثر دھنگ سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں سے افرادی قوت کے ساتھ مشینوں کو بھی تیار بتیار کی صورت میں رکھنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے تمام متعلقین سے تمام مطلوبہ انتظامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانہ نہ ہو۔انہوں نے باقاعدگی سے علاقہ کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے قومی شاہراہ پر بغیر کسی روکاوٹ کے ٹریفک کی نقل و حرکت برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔