بڈگام //وسطی ضلع پکھر پورہ بڈگام میں جمعہ کی صبح فورسز پر نوجوانوں کی طرف سے سنگ باری کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ فورسز پکھر پورہ سے دو کلو میٹر دور چراری پورہ کا محاصرہختم کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ پکھر پورہ میں چوک میںپہنچ کر نوجوانوں نے ان پر پتھرائو کیا ۔ فورسز نے احتجاجیوں کو تتر بتر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے بھی داغے اور ہوا میں فائرنگ بھی کی لیکن احتجاجیوں نے فورسز پر سنگ باری جاری رکھی۔اس کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابو پایا اور مظاہرین کو بگا دیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پھٹلی پورہ پکھر پورہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان 3جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔