قاضی گنڈ//چروٹ قاضی گنڈ میں محاصرے کے دوران جنگجوئوں اور فوج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم جنگجو فرار ہوئے۔فسٹ آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے چروٹ قاضی گنڈ نامی گائوں کا جمعہ کی شام قریب ساڑھے چھ بجے محاصرہ میں لیا۔آستان محلہ کے نزدیک جنگجوئوں اور فوج میں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔اس بیچ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آکر احتجاج رنے لگے۔انہوں نے فورسز پر سنگباری کی اور فورسز نے ہوائی فائرنگ کا سہرا لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ 3جنگجو فورسز کے چکمہ دیکر فرار ہوئے۔علاقے میں محاصرہ جاری تھا۔