سرینگر/ / شہید ملت ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے ۔پہلے میچ میںٹیم اوڈو سپارتنزنے اپنے حریف ٹیم ہوکڑ کو 31 رنوں سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں پارمپورہ الیون نے سٹار کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں میچوں کے اختتام پر بالترتیب عامر احمد اور امتیاز بٹ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے انعاموں سے نوازا۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل دور اختتام کو پہنچا۔ آج کے میچوں کی انعامی تقریب میں شہید ملت ٹی ٹوونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبران ایس منظور او ر تنویر صدیق بطور مہمان خصوصی تھے۔