گاندربل//دودرہامہ ہسپتال روڑ پر نصب ٹرانسفارمر پچھلے کئی ہفتوںسے خراب ہے اور تین محلوں پر مشتمل وسیع آبادی بجلی سپلائی سے محروم ہے۔دودھرہامہ روڑ پر نصب 650 کلو واٹ ٹرانسفارمر جس پر پیر محلہ،ہیرپورہ اور دودھرہامہ تین محلوں کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے، 12 نومبر کو خراب ہوا اورورک شاپ سے دس روز بعدٹھیک کرکے واپس لایا گیا تاہم نصب کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پھر سے جل گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق دوسری مرتبہ پندرہ روز کے بعد ٹھیک کرکے لایا گیا لیکن پھر چند گھنٹوں کے اندر ہی خراب ہوکر واپس ورکشاپ منتقل کردیا گیا۔اس طرح لگ بھگ ایک مہینے کے دوران یہ ٹرانسفارمرتین مرتبہ خراب ہوکر اب ورکشاپ میں پڑا ہوا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ پی ڈی ڈی حکام سے فریاد کی گئی لیکن ٹرانسفارمرٹھیک کرکے واپس نہیں لایا جارہا ہے ۔