رام بن //ضلع اطلاعاتی مرکز رام بن نے نروانہ اکیڈمی رام بن کے اشتراک سے’’پانی زندگی کے لئے بیش قیمتی ‘‘ کے موضوع پر بھارتیہ ودیا مندر ہائی سکول احاطہ میں ایک بحث ومباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔سکول کے پرنسپل پردیپ سنگھ ٹھاکور اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع صدر جموں وکشمیر ٹیچرس فورم پون کمار مہمان ذی وقار تھے۔نروانہ اکیڈمی رام بن کے چیف آرگنائزر طاہر مشتاق نے تقریب کی قیادت کی۔مقابلہ میں سکول کے 8طلاب نے شرکت کی۔بعد ازاں ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔مقابلہ میں پہلا انعام پلوی رائے نے حاصل کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب آنچل راجو اور کاجل سونکھلا نے حاصل کیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ ایسے ایوینٹوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو پانی کے بچائو کی اہمیت سے واقف کیا جا سکے۔انہوں نے ڈی آئی سی کی جانب سے ایسا معلوماتی ایوئینٹ منعقد کرنے کی بھی سراہنا کی اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی درخواست کی۔پرنسپل نے طلاب کو اکیڈمک کاروائی کے علاوہ غیر نصابی کاروائیوں میں بھی حصہ لینے کو کہا ۔