سرینگر //وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے حلقہ انتخاب امیرا کدل میں قائم دو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا۔وزیر کے ہمراہ ناطم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، جنرل منیجر جے کے پی سی سی وقار احمد شونٹھو و دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جواہر نگر کے دورے کے دوران وزیر نے سکول میں اضافی اقامتی سہولیات کا جائزہ لیا جو ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔وزیر نے متعلقہ آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام میں سرعت لائیں ۔بعد میںوزیرنے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول راجباغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔