سرینگر//پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کشمیر نے ڈاکٹر شفیع کی اہلیہ، جو نیو کانوینٹ سکول کے چیئرمین اقبال بیگ اور سابق کمشنر سیکریٹری حبیب الحسن کی ہمشیرہ تھیں، کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ موصوفہ معروف مصنف اور شاعر مرزا عارف بیگ کی دختر تھیں۔ موصوفہ شریف النفس خاتون تھیں اورمحکمہ تعلیم میں بطور استانی سبکدوش ہوئی تھیں۔ ایسوسی ایشن کا ایک وفد ، جس میں جی این وار ، جی این پرے، ایم وائی منظر، شبیر احمد میر، طارق احمد، اسحاق مسعودی، روف زرگر، خورشید مہاجن، عبدالحمید، راجا اویس، الطاف گوہر اور دیگر افراد شامل تھے، مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور گھرجاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ ایسوسی ایشن نے موصوفہ کے انتقال پر پسماندگان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے یہ صدمہ برداشت کرنے اور مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی بدھوار 13دسمبر کو صبح11.30بجے انجام دی جائیگی۔ ایسوسی ایشن نے نیوایراج پبلک سکول راجباغ کے اعجاز احمد بٹ کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔