سرینگر//حریت (ع)ترجمان نے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل اور لگاتار خانہ نظر بندی اور موصوف کی پر امن دینی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں قدغن، لبریشن فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک، حریت کارکنان فاروق احمد سوداگر، شبیر احمد، مشتاق احمد اجمل، ظہور احمد بٹ، بشیر کشمیری، غلام محمد ڈار وغیرہ کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل سرینگر میں مقید رکھنے کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوںکے اس آمرانہ طرز عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مزاحمتی قیادت کی خانہ و تھانہ نظربندیاں اور کشمیری عوام کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسیاں ہرگز قابل قبول نہیں ہےں اور حکمرانوں کے یہ انتقام گیرانہ رویے انتہائی قابل مذمت ہےں۔