جموں یونیورسٹی میں تین ہفتوں کے ریفریشرکورس کاآغاز

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//جموں یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی میں بہویویرل سائنس سے متعلق تین ہفتوں کے ریفریشرکورس کاآغاز کیاگیا جس کااہتمام مرکزبرائے انسانی وسائل ترقی نے شعبہ سائیکالوجی کے اشتراک سے کیاگھا۔ اس کورس کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسرآڑڈی شرما نے کیا۔کورس کوآرڈی نیٹر پروفیسرآرتی بخشی وایچ اوڈی سائیکالوجی اورپروفیسرجے پی سنگھ ،ڈائریکٹرایچ آرڈی سی جموں یونیورسٹی بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔وائس چانسلر نے اس موقعہ پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اساتذہ سے کہاکہ وہ اپنی اپنی مہارت کے مطابق ریسرچ کی جانب توجہ مرکوزکریں۔انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کابھی اظہارکیا۔ اس سے پہلے ڈائریکٹرایچ آرڈی پروفیسرجے پی سنگھ نے شرکاکاخیرمقدم کرتے ہوئے ریسرچ کی اہمیت کواُجاگرکیا۔متعددایچ ایچ آر ڈی سی کامیاب کورسوں کاانعقادکرنے کےلئے وائس چانسلر کا شکریہ اداکیاگیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *