کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے سرپنچ، جو کہ دہلی اور آگرہ کے دس روزہ دورے پرتھے، کشتواڑ واپس پہنچ گئے ہیں۔جی او سی ڈیلٹا فورس نے اس گروپ کا بٹوت میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں خیر مقدم کیا ۔گروپ کو یکم دسمبر2017کو فوج و سول اہلکاروں نے کشتواڑ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا ۔دورے کے دوران گروپ نے انڈین اگریکلچر ل اینڈ ریسرچ انسٹیچوٹ (پوسا) دہلی کا دورہ کیا ،جہاں پر انہیں ڈاکٹر نفیس احمد نے زراعت و پالی فارمنگ تکنیک اور بائیو گیس لاگو کرنے کے سسٹم کی جانکاری دی ۔انہیں انڈیا گیٹ ،راشٹر پتی بھون ،پالیمنٹ ہاﺅس، جامع مسجد ۔لعل قلعہ اور دہلی کنٹونمینٹ میں ٹینک میوزیم دکھا کر ملک کے ثقافت سے واقف کیا گیا ۔آگرہ میں ان سرپنچوں نے ضلع مجسٹریٹ آگرہ گورو دیال کے ساتھ بھی ملاقات کی ،جنھوں نے انہیں پنچایتی راج سے متعلق بیداری پید کی۔انہوں نے تاج محل اور فتح پور سیکری کا بھی دروہ کیا۔واپس پر گروپ نے مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت شریمتی کرشنا راج اور کرشی بھون میں فارمرس ویلفئیر کمیٹی سے بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں پر انہیں سرکار کی جانب سے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے اور زرعی شعبہ میں روزگار کے مواقعے پیدا کرنے اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے مختلف سرکاری سکیموں سے واقف کیا گیا ۔مقامی لوگوں کی جانب سے حاصل کئے گئے تجربہ کا یقینی طور سے کشتواڑ خطہ کی ترقی میں اہم رول نبھائے گا۔