رام بن//ایم جی نریگا ایمپلائز ایسو سی ایشن رام بن کی جانب سے اپنے دیرینہ مطالبات تسلیم کرنے کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سرکار ایم جی نریگا ورکروں کے لئے ایک مناسب جاب پالیسی تشکیل دے۔یہ مظاہرین گذشتہ 12 سال سے محکمہ دیہی ترقیات میں مختلف کام کر رہے ہیںاور اب وہ باضابطہ طور سے آر ای ٹی اور رہبر زراعت کے طرز پر ایڈجسٹ کرکے باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔. انہوں نے مشاہرے میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا۔ ہڑتالی ملازمین نے الزام لگایا کہ سرکار کے پاس کوئی واضح جاب پالیسی نہیں ہے،جسکی وجہ سے سینکڑوں کوالیفائڈ نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی غلط پالیسی سے ان کے بہت سے ساتھی 40سال کی عمر حد کر چکے ہیں جو کہ ملازمت حاصل کرنے کی عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔