وفد کی وزیر اعلیٰ سے فریاد RCEA
ترقیوں میں ریزرویشن کو بحال کرنے کا مطالبہ
ڈوڈہ //جموں و کشمیر ریزروڈ کٹیگریز ایمپاﺅر نٹ ایلائنس چناب ویلی نے وزیر اعلیٰ کے عوامی دربار ڈوڈہ میں شرکت کی ۔وفد نے وزیر اعلیٰ پر ایس سی، ایس ٹی، آر بی اے و دیگر مسماندہ طبقہ جات کے آئینی حقوق کا تحفُظ کرنے پر زور دیا ۔ایلائنس کے صدر رائے نے وزیر اعلیٰ سے ترقیوں میں ریزرویشن کو بحال کرنے میں ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا ۔وفد نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ سرکار عدالت عالیہ میں ریزرویشن ایکٹ کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہے ،جسکی وجہ سے ترقیوں میںریزرویشن پر پابندی لگی ہے۔ایلائنس نے مبینہ الزام لگایا کہ ریزرویشن کو ریزرویشن مخالف لابی نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کیا ہے۔وادی چناب کے صدر نے کہا کہ مخلوط سرکار عوامی اہمیت کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ سے عدالت اعظمیٰ کے حُکم امتناعی کی روشنی میں ترقیوں میں ریزرویشن کو بحال کرنے کی مودبانہ گُذارش کی ہے۔ایلائنس کے جنرل سیکرٹری جمعیت علی آغا نے وادی چناب کے تمام لوگوں سے متحد ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنے جائز حق کے لئے اکٹھا ہونے کی کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ نے ایلائنس کے مطالبات کو بغور سُنا اور کہا کہ تمام دفاتر میں ریزرویشن کٹیگریوں کی اسامیاں پُر نہیں کی گئی ہیں اور یقین دلایا کہ اس مدعے کو حل کیا جائے گا۔وفد میں محمد حنیف، سنجے بھگت، گوری لعل بھگت، سنتوش کمار، بلدیو راج، منظور احمد، محمد یوسف، چندر جیت، پرشوتم کمار، پروین شیخ، نگہت چودھری،حاکم دینو دیگران بھی شامل تھے۔
رام بن کے کسان دورے سے واپس پہنچے
رام بن //رام بن ضلع سے بھارت درشن کے دورے پر گئے کسانوں کا دھرمنڈ میں انڈین آرمی نے استقبال کیا۔گروپ21ممبران بشمول ضلع اگریکلچر آفس کے ایک نمائندہ اور 20کسانوں پر مشتمل تھا۔دورے کے دوران ان کسانوں کو اگریکلچرل ریسرچ انسٹیچوٹ پوسا نئی دہلی اور اگریکلچر یونیورسٹی حصار لیا گیا جہاں پر انہوں نے زراعت کے نئے تکنیک سے واقف کیا گیا ۔ 10 روزہ دورے پر ان کسانوں کو زراعت میں فصلوں کے اضافہ کےلئے نئی تکنیک سے واقف کیا گیا ،جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔اسکے علاوہ کسانوں نے متعدد تواریخی مقامات جیسے کہ جامع مسجد ،انڈیا گیٹ، لال قلعہ وغیرہ کا بھی دورہ کیا۔کسانوں نے مرکزی وزیر برائے سکل ڈیولپمنٹ اینڈ اینٹر پیرینورشپ ،بھارت سرکار دھرمیندر پردھان سے بھی ملاقات کی۔کسانوں کی واپسی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی دھرمنڈ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ کسان اس معلوماتی دورے سے نہایت ہی مستفید ہوئے ہونگے او رکھیتی باڑی میں نئی تکنیک کا استعمال کرکے اپنی آمدنی کو دوگنا کرنے میں کامیاب ہونگے۔س دورے سے فوج اور عوام کے درمیان بہتر اعتماد پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
راحت ویلفیئر سوسائٹی وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقی
گندو// راحت ویلفیئر سوسائٹی بھلےسہ کا اےک وفد رےاستی وزےر اعلی محبو بہ مفتی سے ڈوڈہ مےں ملاقی ہو جس کی قےا دت اشتےاق ملک نے کی ۔ گندو بھلےسہ مےں عوام کو کئی طرح کے در پےش جن مےں گندو بھلےسہ کو بھدوارہ اے ڈی سی منسوخ کر کے ڈوڈہ کے ساتھ لگاےا جائے گندو بھلےسہ کو پہاڑی ضلع کا درجہ دےا جائے ٹھاٹھری کلوتران سڑک پر تار کول بچاے جائے بھٹےاس جکےس سڑک کی مرمت گندو صدر مقام پر محکمہ سےاحت مرکز،اےگز ےکٹوانجینئر پی ڈی ڈی آفس گندو،پی اےچ سی سنےٹر کے لئے اےمبولےنس،منظور شدہ جموں کشمےر بنک برانچ ملک پورہ کو کھولا جائے ساتھ مےں اور کئی طرح کے مسائل وزےر اعلی کے سامنے پےش کےا جن مےں رےاستی وزےر اعلیٰ نے موقعہ پر ہی کئی مطالبات کا نپٹار کےا ۔ جن مےں پی اےچ سی جکےاس کے لئے اےک اےمبولےنس کی منظوری کے علاوہ انتظامیہ کو ہداےت دی کے جلد منظور شدہ جے کے بنک برانچ کو ملک پورہ مےں کھولا جائے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ےقےن دلایا کہ تمام طرح مسائل کو ےقےنی طور پر حل کےا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا کشتواڑ دورہ قابل ستائش : شیخ ناصر
ممبر اسمبلی اندروال پر کذب بیانی کا الزام
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کے حالیہ اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں موخر الذکر نے وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ کے دوران صرف پی ڈی پی اور بی جے پی وفود کے ساتھ ملاقات کا الزام لگایا تھا۔پریس کےلئے جاری ریلیز میں پی ڈی پی ضلع صدر نے کہا ہے کہ کشتواڑ میں ریاست کی وزیر اعلی کی طرف سے منعقدہ عوامی دربارپوری طرح کامیاب رہا جس میں ضلع کے مختلف علاقہ جات سے سینکڑوں کی تعدادمیںلوگوں نے آکر ریاست کی وزیر اعلیٰ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جن میں تعمیر و ترقی، صحت، تعلیم، سیاحت اور سڑکوں سے متعلق مسائل شامل تھے۔ لگاتار لوگوں کے وفود سے ملنا اور ان کے مسائل کے ازالہ کےلئے بر موقع احکامات صادر کرنا قابل ستائش ہے اور ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک نئی اور بہترین شروعات ہے جس کی سراہنا ہر کوئی کر رہا ہے وہیں مخالف جماعتیں اس سے بوکھلا گئی ہیں جس کے چلتے ایم ایل اے ندروال بھی بے بنیاداور غلط الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل کا یہ بیان کہ کشتواڑ میں صرف حکمران جماعت بی جے پی اور پی ڈی پی کے وفودہی وزیر اعلیٰ سے ملے اور ان کے ہی مطالبات کو پورا گیا سراسر جھوٹ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ جہاں خود ایم ایل اے پورا دن دربارمیں موجودتھے وہیں انکے خاندان کے ہی مزید پانچ افرادبھی مختلف وفودکی سربراہی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے ملے جن کے مطالبات بھی سنے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کا فرزند شارق سروڑی یوتھ کانگریس کے وفد کی سربراہی کر رہا تھا جبکہ انکا برادر محمد شفیع سروڑی کشتواڑ کے تاجروں کے وفد میں شامل تھا، ان کے ہی خاندار سے شائق سروڑی بارایسوسی ایشن کے وفد میں تھے جبکہ وسیم سروڑی اور شاہد سروڑی بھی مختلف وفودمیں شامل تھے۔ شیخ ناصر نے مزید کہا ہے کہ کشتواڑ میں منعقدہ دربارمیں 80سے زائد وفود آئے جن کے بیشتر مطالبات پورے کئے گئے۔ شیخ ناصرنے کہا کہ گذشتہ ایک دوماہ سے جس طرح سے ریاست کی وزیر اعلیٰ خود ہر ضلع میں جاکر لوگوں سے مل رہی ہیں اور انکی مشکلات کا ازالہ کر رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں درجنوں بڑے پروجیکٹ اورتعمیراتی کاموں کو منظوری دی گئی جبکہ12روڑ روپئے مختلف کاموں کےلئے بھی منظور کئے گئے اس طرح کی بیان بازی سے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ جھوٹ کا سہارہ لینے والے خود ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری کا دورہ رام بن
فورلیننگ پروجیکٹ اور کٹرہ بانہال ریلوے لائن کا جائز لیا
ایم ایم پرویز
رام بن // ادہم پور چنہنی ، ناشری رام بن اور بانہال قاضی گنڈ فور لیننگ کا کام مقررہ معیاد پر پورا کر لیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری چیف سیکرٹری بی بی وِیاس کے دورہ کے دوران دی گئی جنہوں نے آج جموںسرینگر شاہراہ کا دورہ کر کے وہاں ذاتی طور پر برف ہٹانے کے انتظامات ، ڈیزاسٹر تیاری اور دیگر اقدامات کا جائز ہ لیا۔ہوم سیکرٹری ، پولیس سربراہ، ڈویژنل کمشنر جموں مندیپ بھنڈاری اور ڈی سی ررام بن طارق حسین گنائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے بانہال قاضی گنڈ ٹنل ، رام بن ناشری اور چنہنی ادہم پور چہار گلیارہ پروجیکٹ کے علاوہ کٹرہ بانہال ریلوے لنک کا بھی جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ بانہال قاضی گنڈ ٹنل کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے اگلے برس آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ جب کہ رام بن ناشری فورلیننگ میں رام بن کے قریب ایک بڑا پل تعمیر کیا جا رہا ہے جب کہ کچھ چھوٹے ٹنل زیر تعمیر ہیں جن پر 35فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اسے مقررہ معیاد کے اندر پورا کر لیا جائے گا۔ جواہر ٹنل پر بی بی ویاس کو جانکاری دی گئی کہ مختلف مقامات پر 94رہائشی شیڈ قائم کئے جاچکے ہیں جہاں راشن کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دستیاب رہےں گی۔علاوہ ازیں قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر طبی سہولیات کا بھی انتظامات رکھا گیا ہے ۔ما بعد چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں چیف سیکرٹری نے میکنیکل ڈویژن کھنہ بل کا دورہ کر کے برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر چیف سیکرٹری کو جانکاری دی کہ چالو حالت میں 19مشینوں کو مکنیکل ڈویژن کھنہ بل میں دستیاب رکھا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں افرادی قوت کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگم ، پہلگام ، ڈورو اور کوکر ناگ میں مشینوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹر کوی جانکاری دی گئی کہ کھنہ بل میں دن رات کام کرنے والے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے کھنہ بل میں سول ڈیفنس لائنز کا بھی دورہ کیا اور وہاں ایس ڈی آر ایف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ڈی آر ایف کے پاس افرادی قوت اور مشینری کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے تحصیل اور دیہی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جاسکیں۔ضلع پولیس لائن اننت ناگ میں جے سی آر کا دورہ کرنے کے دوران چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف محکموں کے نمائندے اس کنٹرول روم میں موجود رہیں۔
ریاسی روگی کلیان سمیتی میٹنگ
ریاسی //خزانہ کے وزیر مملکت اجے نندا جو روگی کلیان سمیتی کے چیئرمین بھی ہیں کی صدارت میں آج ضلع ہسپتال ریاسی کے روگی کلیان سمیتی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ہسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کرانے کے علاوہ اس کام کاج میں بہتری لانے سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر نے ہسپتال کے اندر اور اس کے باہر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ مریضوں کے بہتر علاج و معالجہ کے لئے ایسا کرنا لازمی ہے۔دریں اثنا وزیر نے مختلف وارڈوں اور سیکشنوں کا دور ہ کر کے مریضوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔انہوں نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے پر زور دیا کہ وہ مزید تندہی اورلگن کے ساتھ کام کر کے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم کرائیں۔
Contents
وفد کی وزیر اعلیٰ سے فریاد RCEAترقیوں میں ریزرویشن کو بحال کرنے کا مطالبہ رام بن کے کسان دورے سے واپس پہنچےراحت ویلفیئر سوسائٹی وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقیوزیر اعلیٰ کا کشتواڑ دورہ قابل ستائش : شیخ ناصر ممبر اسمبلی اندروال پر کذب بیانی کا الزام چیف سیکرٹری کا دورہ رام بن فورلیننگ پروجیکٹ اور کٹرہ بانہال ریلوے لائن کا جائز لیاریاسی روگی کلیان سمیتی میٹنگ