سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈرافٹ سرینگر ماسٹر پلان2015-35کے سلسلے میں موصولہ تجاویز اوراعتراضات کا ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے پورا جائزہ لیا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ڈرافٹ سرینگر ماسٹر پلان کے بارے میں تجاویز اوراعتراضات سے متعلق منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بولتے ہوئے کہا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر شاہ ڈرافٹ ماسٹر پلان کے بارے میں اہم اعتراضات اورتجاویز کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کی قیادت کررہے ہیں اوریہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ماسٹر پلان کی ڈرافٹنگ کے تمام روشنی پہلوئوں کا جائزہ لیا۔