سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کیمپس میںجاری یوتھ فیسٹول ’سونزل 2017‘کے دورسرے روز کل بحث و مباحثہ اور پینٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔کالج پینٹنگ مقابلہ میں100طلاب نے حصہ لیا۔ جبکہ بحث و مباحثے میں مختلف کالجوں کے 50طلاب نے حصہ لیا کلچرل آفیسر شاہد علی خان نے بتایا کہ فیسٹول میں جیت درج کرنے والے طلاب جنوری 2018میں نارتھ انڈیا سطح کے یوتھ فیسٹول میں حصہ لیں گے ۔