ڈورو//ڈورو میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا اور گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی ۔ لوگوں نے ڈورو چوک میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے کہاکہ وہ میٹررڈ ایریا ہونے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں ۔اس موقع پرٹریڈ یونین ڈورو کے جنرل سیکریٹری علی محمد منٹو نے کہا کہ محکمہ بجلی نے ڈورو کو مکمل نظرانداز کیا ہے۔اُنہوں نے محکمہ کو دو دن کے اندر اندر بجلی نظام میں تبدیلی لانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگروہ احتجاجاََاپنے بجلی کنکشن منقطع کر یں گے ۔احتجاجی مظاہرین نے اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمدروفت روک دی جس کے سبب مسافروں کو سخت مشکلات کا شکار ہونا پڑا ۔انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے۔