گندو// ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری گندو کاہرہ بانجواہ میں بارش و برف کا سلسلہ لگاتار جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ضلع ڈوڈہ کے میدانوں علاقوں میں رک رک کے بارش کا سلسلہ جارہی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جارہی ہے۔ لوگوںنے دوسرے دن بھی بارش و برف پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بارش و برف کی سخت ضرورت تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بارش نہ ہونے سے ندی نالے و پینے کے پانی کی سخت مشکلات پیدا ہو رہی تھی اب کچھ حد تک راحت ملے گی۔جہاں ایک طرف لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں دوسری طرف درجنوں گائوں میں عوام مشکلاتسے دو چار ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ منوہ،ہڈل،کال جگسیر،چنسر کوٹا،پتناذی،ترنکل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے جن میں راشن، رسوئی گیس،لکڑی بالن،اور ادویات شامل ہیں کی کمی سے لوگوں میں سرکار سے نا راض ہیں۔