کپوارہ// کرالہ پورہ کپوارہ کے مضافاتی گاو¿ں لون ہرے میں ایک بجلی ملازم ترسیلی لائین کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طور جھلس گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ برف باری کے دوران علاقہ ہرے میں بجلی کی ترسیلی لائین میں نقص پیدا ہوا تھا اور علاقہ میں تعینات بجلی لائین مین شریف الدین ترسیلی لائین کی مر مت کرریا تھا کہ اس، دوران بجلی کرنٹ گزر گئی جس کے نتیجے میں مذکوہ لائین مین بری طرح جھلس گیا۔مقامی لوگوں نے زخمی بجلی ملازم کو سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا تاہم بعد میں ڈا کٹروں نے انہیں نازک حالت میں سرینگر کے صدر، اسپتال منتقل کیا گیا۔