سرینگر// جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے 24دسمبر کو مختلف اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ایس بی،ایس ایس پی سرینگر اوراے ڈی سی سرینگر کے علاوہ اُن تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے جہاں امتحانات کاانعقاد کیاجارہا ہے۔میٹنگ کے دوران امتحانات کے انعقاد کے دوران بہتر انتظامات اورشفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ امتحانات کے انعقاد کے لئے سرینگر میں 12امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔صوبائی کمشنر نے تمام امتحانی مراکز میں گرمی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔