سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار فرازپرویز کے ماموں جان محمد شفیع میر ساکن بٹہ پوہ حبک مختصر علالت کے بعد بدھ کو انتقال کرگئے ۔ان کی عمر58سال تھی اور وہ پیشہ سے ایک تاجر تھے۔کشمیر عظمیٰ کے جملہ عملہ ادارت نے محمد شفیع میرکے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ بالخصوص پرویزاحمد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔مرحوم کا چہارم سنیچر کو صبح11بجے ان کے آبائی مقبرہ واقعشیشہ باغ نزدیک غنی میموریل سٹیڈ یم راجوری کدل میں انجام دیا جائے گا۔