سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میںجاری یوتھ فیسٹول ’سونزل 2017‘کے تیسرے روز کل پوسٹر بنانے ، آواز کا نقل اور دوسرے کئی مقابلے منعقد ہوئے ۔تقریب کی صدارت ڈین سٹوڈنٹس ویلفیر پروفیسر جی این خاکی نے کی جبکہ پروفیسر فاروق فیاض نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔پوسٹر بنانے کے مقابلے میں 40طلاب نے حصہ لیا اور اس مقابلہ کا عنوان ’صنف نازک ،مساوات اور انسانی اقدار ‘رکھا گیا تھا ۔اس مقابلہ کیلئے مقصود حسین،فدا حسین اور ارشد حسین نے جج کے فرایض انجام دئے ۔