گول//گول میں برف پڑنے کے بعد سڑکوں پر نہیں ہٹائی گئی برف جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ وہیں کئی رابطہ سڑکیں آج دوسرے روز بھی بند پڑی ہیں ۔ بالخصوص مہور گول شاہراہ پر کافی برف جمی ہے اور دوروز سے لگا تار اس سڑک پر کوئی بھی گاڑی نہیں چلی ۔ ونہیں مین بازار کی سڑک پر گریف حکام نے ترچھی نظر تک نہیں دی اور لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ اگر چہ تحصیلدار گول نے گریف حکام سے بازار میں برف ہٹانے پر بات بھی کی تھی لیکن ان کی کان پر جوں تک نہیں رینگی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ محکمہ بے لگام ہو چکا ہے ۔ وہیں کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈرائیور طبقہ ، دکانداروں اورعام لوگوں نے کہا کہ وہ دو دن سے کافی پریشان ہیں جہاں بازار میں گاڑیاں پھسلن کی وجہ سے چل نہیں پا رہی ہیں وہیں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار طبقہ کافی پریشان ہے وہیں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بازار جاتے لیکن پھسلن کی وجہ سے وہ نہیں جا پا رہے ہیں اور گاڑیاں بھی نہیں چل پا رہی ہیں ۔ اگر چہ گریف حکام سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے بھی برف ہٹانے پر بات کی تھی لیکن انہوں نے یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ لوگوں نے الزام لگاتے ہویئے کہا کہ گریف کے لوگ ڈیزل کی چور بازاری کرتے ہیں اور خزانہ عامرہ کا لوٹ مچا کر رکھا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا اس طرح کا رویہ کئی سالوں سے ہے کہ بازار اور مین روڈ پر برف نہیں ہٹاتے ہیں اور برف ہٹانے کے بہانے ایک دو سو میٹر پر مشین لگاتے ہیں اور باقی تیل چوربازار میں بیچ دیتے ہیں ۔ لوگوں نے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔