گندو // مرکزی سرکار و ریاستی سرکار کی طرف سے اگر چہ محکمہ جنگلات میں جنگلات بچائوکے بڑے بڑے دعوئے کئے جا رہے ہیں اور جنگلات کو بچانے کے لئے کئی طرح کی اسکیمیں کی جا رہی ہیں جس میں جنگلات کو بچانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے لیکن تمام دعوں کے باوجود سب ضلع صدر مقام رینج آفس گندو سے صرف ایک کلو میٹر دور کمپار ٹمنٹ نمبر 1 میں کئی جنگلات کے درختوں کا کٹائو کیا گیا ہے۔ کٹاو کے کچھ دن بعد جنگلات کے درخت سوکھ جاتے ہیں پھر بعد میں ان کو گرانے کا کام کیا جاتا ہے جس سے محکمہ جنگلات کے ساتھ سرکار کو بھی کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں سب ضلع صدر مقام سے ایک کلو میٹر کی دوری پر کمپارٹمنٹ کی یہ حالت ہے تو بھلیسہ کے درجنوں گائوں جہاںگاڑی کا راستہ نہیں ہے کئی دن کا پیدل سفر ہے ان کمپارٹمنٹوں کی حالت کیا ہو گی۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ جہاں محکمہ جنگلات میں وزیر جنگلات چوہدری لال سنگھ بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں تو صدر مقام گندو کے کمپارٹمنٹ میں کیا ہو رہا ہے کہا ں ہیں جنگلات کے ملازمین اور جو لوگ جنگلات کا نام و نشان ختم کر رہے ہیں ان کے خلاف کب کارروائی کی جائی گی ، آخر کب جنگلات کو بچایا جائے گا۔اس سلسلہ میں جب رینج افسر بھلیسہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ سلسلہ میں ہم جلد مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔