سرینگر//وزیر مملکت صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش نے ایس ایم ایچ ایس اور لل دید ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے شبانہ معائینہ کیا۔ وزیر نے وارڈوں ، کیجولٹی ، تشخیصی سہولیات ،صفائی ستھرائی ، بجلی وغیرہ کا معائینہ کیا۔ وزیر نے مریضوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے انہیں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔آسیہ نقاش نے ایس ایم ایچ ایس اور لل ہسپتالوں میں بیشتر لازمی سہولیات کے فقدان پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں طبی اداروں کی انتظامیہ کو پیشہ وارانہ طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ایس ایم ایچ ایس اور لل دید ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران معائینے کے دوران وزیر کے ہمراہ تھے۔