سرینگر//لیگل میٹرالوجی محکمے کی مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے کل سرینگر کے بمنہ علاقے میں بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران لیگل میٹرالوجی ضابطوں کے خلاف ورزی میں ملوث 7دکانداروں کے خلا ف کارروائی عمل میں لائی گئی اوراُن سے موقعہ پر ہی 2900روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔اسکارڈ نے فردوس کالونی اور بوٹ کالونی میں 2سبزی فروشوں ، 2 مرغ فروشوں سمیت 7دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ۔