سرینگر //سبکدوش ملازمین کےلئے میڈیکل انشورنس کی مانگ کو لیکر ایجیک نے محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری نوین چودھری سے ملاقات کی ۔ ایجیک صدر عبدالقیوم وانی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطی وفد نے جموں میں پرنسل سکریٹری فائنس کے آفس چیمبرس میں اُن کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے سابقہ ملازمین کو فروری 2018سے میڈیکل انشورنس کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پرنسل سیکریٹری نے یقین دلایا کہ اُن کے مسائل پر غور فکر کیا جا رہا ہے اور 7ویں پے کمیشن پر عمل درامد میں کوئی تاخیر نہیں ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ شوشل میڈیا پر اس کے متعلق غلط افواہیں پھلائی جا رہی ہیں ۔قیوم وانی نے اس دوران ملازمین سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایجیک ملازمین کے مسائل کے متعلق سنجیدگی سے نگرانی کر رہی ہے اور ملازمین کے مسائل میں تاخیر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔