جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے حکومت کی طرف سے 61ہزارعارضی ملازمین کومستقلی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہترانتظامیہ کی جانب ایک اہم قدم قراردیا۔یہاں جاری پریس بیان میں پی ڈی پی کے نائب صدرمحمدسرتاج مدنی نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے ہزاروں کنبوں کے مسائل اورہزاروں عارضی ملازمین کامستقبل محفوظ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے یہ فیصلہ عوام کی اُمنگوں اوران کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کی خاطرکیاجس کی ہرطرف سے ستائش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے 61ہزارعارضی ملازمین کامستقبل دائوپرتھااوریہ لوگ عرصہ درازسے پریشان تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی بہبودکیلے کام کررہی ہے۔سرتاج مدنی نے کہاکہ عارضی ملازمین کی مستقلی سے بہتر انتظامیہ کی فراہمی میں حکومت کومددملے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام محکموں میں افرادی قوت میں اضافہ اوران کے جوش وخروش سے کام کرنے کی وجہ سے ریاست کوفائدہ پہنچے گا۔
عارضی ملازمین کی مستقلی کے فیصلے کاخیرمقدم
۔4جنوری کوجشن ریلی نکالنے کااعلان
جموں//گورنمنٹ ایمپلائز،کیجول لیبرس،ورکرس اینڈپنشنرس یونائٹیڈ پلیٹ فارم نے حکومت کی طرف سے ڈیلی ویجروں،کیجول لیبرز اوردیگرعارضی ملازموں کومستقل بنانے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غفورڈارنے عارضی ملازمین کومستقل کرنے کے فیصلے کے لئے ریاستی سرکارخصوصی طورسے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،چیف سیکریٹری اوروزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابو کی تعریف کی۔ڈار نے اعلان کیاکہ تمام محکموں کے عارضی ملازمین 4 جنوری 2018 کوپریس کلب کے باہرجمع ہوکرجشن ریلی نکالیں گے اوراپنی خوشی کااظہارکریں گے۔ اس دوران پریس کانفرنس میں راجندرکمار، نذیراحمدمولوی ،تنویرحسین،اکھل شرما،بھانوپرتاپ سنگھ،پردیپ سنگھ، پونیت شرما، دیپک گپتا،سبھاش چندر،سرداروکرم جیت سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔