جموں یونیورسٹی کے ادہم پورکیمپس کی ویب سائٹ کاافتتاح

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمانے ادھم پورکیمپس کی ویب سائٹ www.udhampurcampus.in کاافتتاح کیا۔اس دوران ادھم پورکیمپس جموں یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسرہردیپ چہل، ڈاکٹرگرمیت سنگھ ودیگرعملہ بھی موجودتھا۔یہ ویب سائٹ آئیڈیوگرام ٹیکنالوجی سلیوشن پرائیویٹ لمٹیڈ نے تیارکی ہے۔اس وائس چانسلر نے کیمپس کے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے اطمینان کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ادھم پورمیں کیمپس قائم ہونے کے بعدیہاں کے طلباء کی مشکلات کاحل ہوا۔انہوں نے کہاکہ اب ادھم پورکیمپس کی اپنی ویب سائٹ ہونے سے طلباء کوبہ آسانی معلومات میسرہوں گی۔پروفیسرہردیپ چہل نے ویب سائٹ کاافتتاح کرنے کیلئے وائس چانسلرکاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرڈاکٹرنیتوکماری،پردیپ کمار،ممتاشرما، ترونادوبے، جھانوی کھنہ، ڈاکٹرشلپاگپتا، دیپتی ابرول،ڈاکٹرکامنی دتہ اوررتیکاسمبیال ودیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *