خبریں

Kashmir Uzma News Desk
9 Min Read

نگروٹہ بلاک میں منریگاکاموں میں بے ضابطگیوں کاشبہ 

جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ نے تحقیقات کامطالبہ کیا

جموں//جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ نے نگروٹہ بلاک میں ایم جی نریگاکے تحت رقومات کے تصرف میں بے ضابطگیوں کاشبہ ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیر صاف ستھرامومنٹ کے ریاستی صدرشوکت چوہدری نے کہاکہ انہوں نے نگروٹہ بلاک کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے ایم جی نریگاکے تحت ہوئے کاموں کاجائزہ لیاجس کے دوران ان کاموں کوغیرمعیاری پایا۔انہوں نے کہاکہ جاب کارڈہولڈروں کوسودنوں کاروزگاربھی مہیانہیں کرایاگیاہے۔شوکت چوہدری نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی نے بلاک نگروٹہ میں باہرکے لوگوں کونریگاکے تحت کام پرلگایاگیاجبکہ جاب کارڈہولڈروں کوکام نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جاب کارڈہولڈروں کوحقوق سے محروم رکھناقوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
 

ایس پی اوز،ہوم گارڈزاورکنٹریکچول لیکچراروں کوبھی مستقل کیاجائے:نیشنل کانفرنس

جموں//نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے ساٹھ ہزارعارضی ملازمین کی مستقلی کے فیصلے کودیرآئددرست آئدسے تعبیرکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ باقی ماندہ کیجول ،سیزنل اورڈیلی ویجروں، ایس پی اوز، ہوم گارڈز ،کنٹریکچول لیکچراروں کومستقل کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری مشترکہ پریس بیان میں صوبائی صدورنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانااورناصراسلم وانی نے مطالبہ کیاکہ ہوم گارڈزاورایس پی اوزکوبھی مستقل کیاجاناچاہیئے جوامن وقانون کوبحال رکھنے کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متعددایس پی اوزنے اپنی جانوں کانذرانہ بھی فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران دیاہے ۔انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ ایک اعلیٰ سطحی آفیشل پینل تشکیل کروقت مقررہ کے اندرباقی ماندہ عارضی ملازمین کوبھی مستقل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ عارضی ورکروں اورکنٹریکچول ملازمین کویقین دلایاکہ وہ ان کی جائزمطالبات کیلئے جدوجہدکی حمایت کریں گے ۔
 

امرناتھ یاتراکے دوران مذہبی منتروں پرروک معاملہ

این جی ٹی کے فیصلے پرمائیگرنٹ کوآرڈی نیشنل کمیٹی برہم

جموں//آل پارٹیز مائیگرنٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی نے نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی ) کی جانب سے شری باباامرناتھ یاتراکے دوران مذہبی منتروںپرروک کے فیصلے کوطالبانی فرمان سے تعبیرکرتے ہوئے اس کاسخت نوٹس لیاہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں نیشنل گرین ٹربیونل کوانتباہ دیاہے کہ وہ مذہبی معاملا تمیں مداخلت نہ کرے اورجاری کیے گئے آرڈرکوواپس لے۔آل پارٹیزمائیگرنٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ونودپنڈت نے کہاکہ این جی ٹی کے اس فیصلے سے ہندوئوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کوچیلنج کرنے کیلئے سوافرادکاسکارڈتشکیل دیاگیاہے۔
 

ویر ی کا جموں میں ایس ڈی ایم اور تحصیل دفاتر کا اچانک معائینہ 

اِلتوأ میں پڑے معاملات کو نمٹانے کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت 

جموں / وزیر برائے مال ، امداد و باز آباد کاری ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، تعمیرنو اور پارلیمانی امور عبدالرحما ن ویری نے جموں میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور تحصیل دفاتر کا اچانک معائینہ کیااور ان دفاتر کے مختلف شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ کی۔ وزیر کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری مال اور ڈپٹی کمشنرجموں تھے۔ویری نے جانی پور کے ایس ڈی ایم اور تحصیل دفاتر کا معائینہ کر کے پرمنٹ ریذیڈنٹ سر ٹیفکیٹ کی اجرائی وغیرہ کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔وزیرنے اِن دفاتر میں دیگر ریکارڈ کابھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے تمام اِلتوأ میں پڑے اراضی کے انتقال کے معاملات کو نمٹانے میں سرعت لانے کی بھی ہدایت دی اور متعلقہ حکام کو اپنے حدِ اختیار والے علاقوں میں زیر قبضہ سرکاری زمین کی بازیافت یقینی بنائیں۔ویری نے ان دفاتر میں اپنے معاملات کو نمٹانے کے لئے آنے والے لوگوں سے بھی تبادلہ خیال کیااور ان سے ان دفاتر کے کام کاج کے بارے میں تفصیل طلب کی۔انہوںنے ایس ڈی ایم کو لوگوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے اور عوامی خدمات ضمانتی ایکٹ کے تحت تمام خدمات کی فراہمی مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایس ڈی ایم کو محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے فیلڈ دوروں کاانعقاد کرنے کے لئے کہا۔بعد میں وزیر نگروٹہ کے تحصیل آفس بھی گئے اور وہاں پی آر سیز ، مختلف زمروں کے اسناد ، آمدن سند  کے اجرا، اراضی اور محکمہ مال سے متعلق دیگر اہم خدمات ، اراضی کے انتقال کے اِلتوأ میں پڑے معاملات ، زیر قبضہ ریاستی زمین کی باز یافت جیسامعاملات کا جائزہ لیا۔ویری نے تحصیل دفتر میں آدھار اندراج کے عمل کا بھی معائینہ اور متعلقہ حکام کو عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ عوام کی جانب سے محکمہ مال کے چند ملازمین کے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی شکایات موصول ہونے کے سبب انہوںنے محکمہ مال کے مختلف دفاتر کے کام کاج کا معائینہ کرنے کا فیصلہ لیا اور یہ عمل ریاست بھر میں شروع کیا جارہا ہے۔
  

 سٹیٹ سکل ڈیولپمنٹ مشن 

جموں اورسرینگرمیں کیرئیرکونسلنگ وپلیس منٹ سیلوں کاقیام

جموں /ریاست کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور تعلیم و تدریس اور پیشے سے متعلق اندرون و بیرون ملک مختلف مواقعے کے امکانات کو بروئے کار لانے کیلئے جموں و کشمیر سٹیٹ سکل ڈیولپمنٹ مشن نے جموں و سرینگر میں کیرئیر کونسلنگ /پلیس منٹ سیل قایم کئے ہیں ۔ خواہشمند نوجوان سیل میں اپنا نام www.jkssdm.org پر آن لائین درج کر سکتے ہیں اور مقررہ اہلیت کی بنیاد پر اُمیدواروں کو ان مراکز جو جے کے ایس ایس ڈی ایم کے احاتوں میں قایم کئے گئے ہیں ، میں کونسلنگ سیشن کیلئے بلایا جائے گا ۔ جے کے ایس ایس ڈی ایم نے پہلے ہی ان مراکز کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے نوڈل افسر مقرر کئے ہیں ۔ کونسلروں کے ساتھ ملاقات کی تاریخ مقرر کرنے اور دیگر جانکاری حاصل کرنے کیلئے خواہشمند نوجوان 9018103786 اور 7006321018 پر رابطہ قایم کر سکتے ہیں ۔ وزیر برائے آئی ٹی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان اور کھیل کود مولوی عمران رضا انصاری نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے اور بہترین کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے تا ہم  انہیں کونسلنگ اور رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ایس ڈی ایم ڈاکٹر پیر جی این سہیل نے کہا کہ کیرئیر کونسلنگ اور پلیس منٹ سیل طالب علموں کو مقامی ، قومی اور بین القوامی کالج اور یونیورسٹیوں میں حصولِ تعلیم کیلئے رہنمائی کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان سیلوں کے ذریعے وظایف اور مقررہ اہلیت بشمول ٹی او ای ایف ایل ، آئی ای ایل ٹی ایس ، جی آر ای وغیرہ سے متعلق بھی رہنمائی کر یں گے ۔ 
 
 

جوڑیاں میں ٹیوب ویل و گیسٹ ہاؤس کا افتتاح

جموں //پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے پوٹھا کنٹریال میں ٹیوب ویل اور جوڑیاں میں پی ایچ ای گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ایم ایل اے اکھنور راجیو شرما، ایم ایل اے کھوڑ ڈاکٹر لال بھگت، چیف انجنیئر پی ایچ ای، سی سی ڈی یو کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیوب ویل کے چالو ہونے سے مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی اور اس ٹیوب ویل کی بدولت ایک گھنٹے میں10 ہزار گیلن پانی حاصل کیا جاسکے گا۔
 

ریاست کے61 کالجوں میں پرنسپل تعینات

جموں // ایک خصوصی حکم نامہ کے تحت حکومت نے ریاست کے61 کا لجوںکے لئے پرنسپل صاحبان تعینات کئے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کالجوں کو پرنسپلوں کی تعیناتی میں خصوصی دلچسپی لے کر یہ حکم نامہ جاری کروایا جو ایک ویرینہ مانگ تھی۔پرنسپل سیکرٹڑی اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے بھی اس سلسلے میں رکاوٹیں دُور کرنے میں اہم رول ادا کیا۔کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن جموں اور سرینگر کے صدور نے اس اقدام کی کافی سراہنا کی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *