ریٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل
بھنڈاری نے نائب وزیر اعلیٰ سے عمل میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا
کشتواڑ//چیئر مین چنار پائور پروجیکٹس یونین نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ٹینڈرنگ عمل میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس بیان میں یونین کے چئیر مین جوگیندر بھنڈاری نینائب وزیر اعلیٰ سے کہا ہے کہ ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ دربشالہ جسے2014کے آغاز میں ترک کیا گیا تھا ۔بھنڈاری نے مزید کہا کہ ریاستی سرکار نے اس پروجیکٹ کی تکمیل کا کام جی وی کے لمیٹڈ کو بوٹ (بلڈ ،اوون، آپریٹ اور ٹرانسفر) بنیادوں پر 35سال کیلئے الاٹ کیا تھا جس میں بعد میں اضافہ کرکے38سال کر دیا گیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے ایجنسی نیریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرکاری زمین برا ہ راست جی وی کے کو پٹہ پر دینے کو کہا لیکن دفعہ370کی روشنی میں ایسا کرنا ممکن نہیں تھا ۔بھنڈاری نے مزید واضع کیاہے کہ جی وی کے لمیٹڈ نے جے اینڈ کے بینک سے قرضۃ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس فعل میں ناکام رہے کیونکہ قانونی ماہرین کے مطابق پٹہ پر دی گئی زمین کو گروی نہیں رکھا جاتا ہے۔ لیکن جی وی کے لمیٹڈ کی چالاکی بے نقاب ہوئی اور بعدازاں انہون نے بی جے پی لیڈرشپ کا سہارہ لیا جنھوں نے اپنے غنڈوں کو 850 میگا واٹ ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سائٹ پر بھیجا جنھوں نے کام کو روکا جس سے پروجیکٹ کی کام معطل ہوئی ،نتیجہ کے طور پر 493 ورکروں کو فارغ کیا گیا۔اس کے بعد محکمہ بجلی نے اس کام کو دوبارہ اپنے ہاتھوں میں لیا اور سر نو ٹینڈرنگ عمل شروع کیا ۔انہوں نے پروجیکٹ کے ٹینڈرنگ عمل میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ فارغ کئے ہوئے493 ورکروں کو دوبارہ کام پر لیا جائے ۔انہوں نے ضلع کشتواڑ کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر پروجیکٹ میں کام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رام بن کے مکین بغیر شیڈول بجلی کٹوتی پر برہم
متعدد علاقے ہفتوں سے گھپ اندھیرے میں
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن تحصیل اور چندر کوٹ کرول سیری نئیرا گندھری مروگ و غیرہ کے بجلی صارفین نے بغیر شیڈول کے لمبی دوری کی بجلی کٹوتی کی شکایت کی ہے۔ان لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں گذشتہ کئی ہفتوں سے یہ مسلہ ہے۔سول سوسائٹی ممبران اور مقامی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے گُذشتہ تین ، چار ہفتوں سے انہیں غیر اعلانیہ کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ بھاری رقم بطور فیس ادا کرنے کے باوجود بھی انہیں بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے انکا کاروبار متاثر ہورہا ہے اور بچوں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔ان لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں چند گھنٹوں کیلئے ہی بجلی فراہم ہوتی ہے جس سے انکی معمول کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔جب کشمیر عُظمیٰ کے نمائندہ نے اس سلسلہ میں محکمہ بجلی کے انجینئروں کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گرڈ اور ریسیونگ اسٹیشن پر اور لوڈ ہونے کی وجہ سے فئیڈر خود بخود گر جاتے ہیں۔
سوائن فلو کی روک تھام کیلئے الگ ہسپتالوں کے قیام کی مانگ
کشتواڑ// جموں و کشمیر پیپلز پارٹی یوناٹینڈ چیئر مین ا عجاز نائیک نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے اندر سوائن فلو بیماری جیسے علاج کے لئے الگ سے اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسپتالوں میں ٹیسٹ سہولیات بلکل مفت رکھی جا نی چاہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص سوائن فلو کا شکار ہے تواس پر دل کا دورہ پڑنے اور سٹروک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ہے کہ جو لوگ فلو کو معمولی سردی، ناک کا بہنا اور بدن درد جیسی علامات سمجھتے ہیں وہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن سکول آف ہائیجین اور ٹروپیکل میڈیسن نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ حرکت قلب بند ہونا اور دماغ کی نس پھٹ جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے ابتدائی دنوں میں حرکت قلب بند ہونے کے امکانات 5گنا بڑھ جاتے ہیں جبکہ دماغ کی نس پھٹنے کے واقعات میں بھی پہلے تین دنوں کے اندر 3گنا اضافہ ہوا ہے۔ نائیک نے کہا کہ ڈاکٹر نثار الحسن کے مطابق فلو کی وجہ سے نسوں میں چربی جمع ہوجاتی ہے اور یہ چربی دماغ کی نسوں اور دل میں جمع ہوجاتی ہے اور نسوں میں خون کی ترسیل کو روک دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے ایام میں سرد علاقوں میں حرکت قلب بند ہونے اور دماغ کی نسیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ فلو بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے ایام میں فلو اور سٹروک کے علاوہ حرکت قلب بند ہونے سے روکنے کیلئے فلو مخالف قطرے لینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے سوائن فلو مخالف قطرے لگائے ہیں ان میں 55فیصد حرکت قلب بند ہونے اور سٹروک سے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین اکتوبر میں ہی لینا بہتر رہتا ہے تاہم یہ جنوری اور اسکے بعد بھی لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی وائرل تھیرپی کا استعمال سے حرکت قلب بند ہونے اور سٹروک کے خطرات کم ہوجاتے ہیںجو مرد و خواتین کو معذور بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ ابھی بھی مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نائیک نے کہا کہ اس رپورٹ کے پیش نظر ریاستی سرکار کو مرکزی سرکار کے اشتراک سے فوری قدم اٹھائے تاکہ انسانی جانوںکو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیوپیلز پارٹی یوناٹینڈ اس بابت والینٹری بنیاد پر مکمل تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سوئن فلو جیسی بیماریوں سے نپٹنے کے لے پیوپیلز پارٹی یوناٹینڈ کڑے قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
برف باری متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے
ممبر اسمبلی بھدرواہ کی انتظامیہ کو ہدایت
رفیع چوہدری
گندو// ایم ایل اے بھدوارہ دلیپ سنگھ پریہار نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کوہدایت جاری کی ہے کہ ضلع ڈوڈہ اور بالخصوص اسمبلی حلقہ بھدرواہ بھلیسہ میں برف باری و بارشوں کے دوران تمام پیدہ شدہ حالات سے نبٹنے کے لئے انتظامیہ متحرک رہے تاکہ مقامی لوگوں کو برف اور بارشوں میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ پریس کے لئے جاری ریلیز مفیں ایم ایل اے نے کہا کہ بھدوارہ بھلیسہ کی تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری کو تیار رکھا جائے تاکہ جلد از جلد تمام رابطہ سڑکوں کو آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے جس سے درماندہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ درجنوں گائوں کی رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بحال رکھا جائے ، ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ پورے ضلع میں راشن کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے جائیں،تمام طبی سنیٹروں میں ادویات کی سپلائی بحال رکھی جائے،رسوئی گیس ،خاکی تیل،اور تمام طرح کی بنیادی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے جس سے مقامی عوام کو برف باری میں دقتوں کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے سب ڈویژن بھدوارہ و گندوکے افسران سے بھی کہا ہے کہ بر ف باری میں لوگوں کو تمام طرح کی بنیادی کی فراہمی کے لئے تیار رہیں، افسران اپنے اپنے علاقہ میں دستیاب ہوں اور عوام کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ عوام کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔