سرینگر// تعلیم کو مخلوط سرکار کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اگلے چار مہینوں میں 2ہزار سے زیادہ اساتذہ کی اسا میوںکی بھرتی عمل کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، ’سرکاری اسکولوں میں تدریسی عملے کی قلت کو پورا کرنے کیلئے جموںکشمیر سروسز سیلکشن بورڈ کو اگلے چار مہینوں میں 2154اساتذہ کی اسامیوں کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیںتعلیم کافروغ ہماری مخلوط سرکار کی ترجیحات میں ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے ریاست میں تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کیلئے 2154اساتذہ کی اسامیوں کو اگلے چار مہینوں میں پُر کرنے کا اعلان کیاہے۔