کپوارہ//حالیہ بھاری برف باری کی وجہ سے سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن اور مژھل جانے والی سڑکیں 4روز بھی بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنو ں مسافر ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں ۔ کپوارہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے کرناہ ،کیرن ،مژھل ،بڈنمل اور جمہ گنڈ ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے تاہم ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر بیکن محکمہ نے چوکی بل کرناہ سڑک پر ہنگامی بنیادو ں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا اور چوکی بل کرناہ سڑک کو جمعرات کی صبح کو گا ڑیو ں کی آ مد رفت کے لئے کھو ل دیا گیا تاہم فر کیا ں ٹاپ ،زیڈ گلی کے مقام پر بھاری برف باری کی وجہ سے ابھی تک ان علاقوں کو جانے والی سڑکیں بند پڑی ہیں اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔اس دوران مژھل کے اندرونی دیہات میں بھی ایک فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے وہا ں کے لوگ اپنے گھرو ں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔مژھل سے آئے ہوئے ایک عوامی وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ برف باری کی وجہ سے مژھل کے اندرونی دیہات میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ اندرونی سڑکو ں پر ابھی بھی برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا گیا ۔