مذہبی عقائد میں مداخلت ناقابل قبول :رانا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں/نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ عقیدے کے معاملوں میں کسی بھی قسم کاحکم صادرکرناناقابل قبول ہے۔انہوں نے شری امرناتھ جی یاتراسے متعلق نیشنل گرین ٹربیونل کے متضاد آرڈر کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔مذہبی معاملات میں این جی تی کی مداخلت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے رانا نے اس سلسلے میں شری ماتاویشنودیوی کی یاتراپرآنے والے یاتریوں کی روزانہ کی تعداد مقررکرنے کے سلسلے میں جاری کیے گئے آرڈرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آرڈر کی وجہ سے شری ماتاویشنودیوی کے یاتریوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی عقائد کے معاملوں میں کسی قسم کی رائے یاحکم صادرکرنا غلط بات ہے ۔ رانانے ریاست کے گورنر این این ووہرا جوکہ شری امرناتھ جی شرائین بورڈ اورشری ماتاویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ معاملہ نیشنل گرین تربیونل کے ساتھ اُٹھائیں اورسبھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے سبھی پوترمذہبی آستھانوں کی بے حرمتی کوفوری طورسے بندکرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پوتراستھانوں کے ساتھ لوگوں کے جذبات اورعقائد جڑے ہوئے ہیں اس لیے ان کی پوترتاکوبرقراررکھنالازمی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *