جموں//کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمارکی ہدایات پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم برابر جاری ہے۔اس دوران پریت نگر،ڈگیانہ جموں میں جے ایم سی کی اجازت کے بغیرتعمیرکی گئی متعدددکانوں کومنہدم کیاگیا ۔دریں اثنا کارپوریشن نے عام لوگوں سے ایک بار پھراپیل کی ہے کہ وہ جموں میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیرکسی بھی قسم کی تعمیرنہ کریں بصورت دیگران تعمیرا ت کومنہدم کردیاجائے ۔عوام سے مزید کہاگیاکہ وہ سڑکوں پرکسی بھی قسم کی بلڈنگ میٹریل ہرگزجمع نہ کریں کیونکہ ا س سے عام لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ آتی ہے۔