خبریں

Kashmir Uzma News Desk
25 Min Read

آغازدوستی کے کنوینررضاخان کی گمشدگی

 پروفیسر بھیم سنگھ کی پاکستان سپریم کورٹ سے مدد کی درخواست

جموں//سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستان سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکے اس سے نیچے دی گئی عرضی کو پاکستان سپریم کورٹ ، اسلام آباد میں دائر کرنے کی اجاز ت مانگی  ہے۔عرضی میں پاکستان عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کی پولیس /سلامتی دستوں کو ہدایت /حکم دے کہ وہ آغاز دوستی ادارہ کے کنوینر رضاخان کا،جو کہ گزشتہ 2دسمبر کی شام سے لاپتہ ہے ، اس کا پتہ لگائیں ۔  یہ37سالہ  نوجوان لاہور میں رہ کر تعلیم حاصل کررہا تھا اور سماجی کاموں سے بھی وابستہ تھا۔اس معاملہ کے تعلق سے لاہورتھانہ میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے۔حق و انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والے اور عرضی گزار پروفیسر بھیم سنگھ کو پاکستان کے ان کے دوستوں نے اس سلسلہ میں ایک ای میل کرکے ان سے اس معاملہ میں مدد کی درخواست کی ہے۔عرضی انگریزی میں اس کے ساتھ منسلک ہے۔
 

حکومت کاعارضی ملازمین کی مستقلی کافیصلہ خوش آئندمگر!

 سیاسی بنیادوں پرفہرستیں مرتب کرنے سے گریزکرنالازمی :وکیل

جموں//جموں وکشمیربچائوتحریک کے صدراورسابق وزیر عبدالغنی وکیل نے ایک پریس بیان میں کہاکہ 60ہزارڈیلی ویجروں اورکیجول لیبروں کوباقاعدہ بنانے کے حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے لیکن ساتھ ہی خبردار کیاکہ کہیں باقاعدگی کاعمل سیاسی بنیادوں پرنہ ہو اوراگرایساہواریاست میں حالات کوابترکرنے کاباعث بنے گا جوکسی بھی صورت میں ریاست کیلئے امن کے حوالے سے مفادمیں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سننے میں یہی آرہاہے کہ صرف ان امیدواروں کی لسٹ مرتب ہورہی ہے جوحکمران جماعتوں سے یاتووابستہ ہیں یااثرورسوخ والے ہیں۔یہاں جموں میں عبدالغنی وکیل سے مختلف محکموں،ڈیلی ویجروں اورکیجول لیبروں کے نمائندے ملے جنھوں نے سرکارپرالزام لگایا کہ ایسے بیشترڈیلی ویجراورکیجول لیبرہیں جنھوں نے دس سال سے زیادہ سروس دی ہے لیکن باقاعدگی کی فہرست میں اندراج محال لگتاہے ۔ عبدالغنی وکیل نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرزوردیاکہ وہ لسٹ شائع کرنے سے پہلے اچھی طرح مرتب کی ہوئی فہرستوں کی جانچ کریں تاکہ غریب مزدوروں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
 
 

سیرت پیغمبر ؐ واتحادبین المسلمین کانفرنس کی کامیابی 

شیعہ فیڈریشن کاشرکاء ومعاونین کے تئیں اظہارتشکر

جموں//شیعہ فیڈریشن نے دس دسمبر کو ہوئی عظیم الشان سیرت پیغمبر ؐو اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں شرکت یا تعاون کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ اد اکیاہے ۔پریس کے نام جاری بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ وہ ہر شخص اور ادارے کے شکر گزار ہیں جس نے بھی کانفرنس میں کسی بھی طور پرتعاون دیا۔ ان کاکہناتھاکہ وہ خاص طور پرعلماء حضرات و معززین، آل لداخ مسلم سٹوڈنٹس ،ریاستی حکومت ، وزیر برائے حج و اوقاف سید فاروق احمد اندرابی ، صوبائی پولیس و انتظامیہ ،محکمہ اطلاعات ، محکمہ بجلی ، محکمہ پی ایچ ای ، میونسپل کمشنر جموں ،مقامی انجمنوں اور کانفرنس میں شرکت اور تعاون کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ کانفرنس میں سبھی مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایا۔ انہوںنے کہاکہ انہیں امید ہے کہ اس کانفرنس سے حاصل ہونے والے پیغام کوعام کیاجائے گا اور اس سے اتحاد بین المسلمین و مذہبی بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا۔عاشق خان نے کہاکہ وہ ہر اس شخص اور ادارے کے شکرگزار ہیں جس نے بھی اس کانفرنس میں تعاون بخشا۔
 

آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کااجلاس 

کلریکل کیڈرملازمین کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل 

جموں//جموں ،کشمیراینڈلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کاایک اجلاس بابوحسین ملک کی صدارت میں منعقدہواجس میں بھارت بھوشن، اشوک سنگھ، یش پال شرما،میناکشی شرما، بھارت بھوشن کوتوال، خورشیداحمد دیوانی، جسونت سنگھ ،انسویا گپتا، سیوارام راٹھور ،منیش شرما، فریدہ بانو ،وکاس چندر،محمدلطیف، وکاس شرما،مختارسنگھ ،محمدصادق ،ارون شرما، لیکھ راج ،نریش انگورانا ،شام لال، سدرشن سنگھ، علی محمد ،منگل سنگھ ، رفیق محمدودیگران نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے حکومت سے عدالت عالیہ کے ایس ڈبلیوپی نمبر3058/2015 ،ایم پی نمبر01/2015کے تحت کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت سے متعلق تاریخی فیصلے کوعملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیا۔مقررین نے کہاکہ وزیرخزانہ صرف اکونٹس کیڈرکے مسائل حل کرنے پرہی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں اورکلریکل کیڈرکی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کامسئلہ پانچویں کمیشن سے چل رہاہے جس کوساتویں پے کمیشن تک بھی حل نہیں کیاگیاہے جوکہ باعث افسو س بات ہے۔اس دوران مقررین نے حکومت سے کلریکل کیڈر ملازمین کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیا۔
 
 

جنرل لائن ٹیچرفورم کاوفد وزیرمملکت تعلیم سے ملاقی

جموں//جنرل لائن ٹیچرفورم کے ایک وفدنے سول سیکرٹریٹ جموں میں پے اناملی کمیٹی کے چیئرمین آرکے گویل اوروزیرمملکت برائے تعلیم پریاسیٹھی سے ملاقات کی۔ وفدنے چیئرمین اور وزیرموصوفلہ کواپنی مانگوں پرمشتمل ایک یادداشت پیش کی۔ وفدنے ٹیچرکیڈرمیں تنخواہوں میں پائی جارہی تفاوت کوجلددورکرنے کامطالبہ کیا۔کمیٹی ممبران نے وفدکوکافی غورسے سنااورجائزمانگوں کوجلدپوراکرنے کایقین دلایا۔یہ وفدپرشوتم سنگھ،گوہر،ہمت شرما، شونندن، منیش ورما ،دویندرسنگھ ،رویندرسنگھ اوردیگران پرمشتمل تھا۔اس دوران 9سال کے بعدمعیادبند ترقی،ٹیچرز پی سکیل اورپے بینڈ 9300-34800+4600/4800 سے 5200-20200+2400/28000 کرنے کابھی مطالبہ کیا۔
 
 
 

عارضی ملازمین کی مستقلی کافیصلہ خوش آئند:لوپیڈایمپلائزفیڈریشن

جموں//آل جے اینڈکے لوپیڈایمپلائز فیڈریشن نے ریاست میں مختلف محکموں میں کام کررہے زائداز 60ہزار ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں کومستقل کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔مجیدخان نے کہاکہ ہماری جدوجہد بالآخر رنگ لائی کیونکہ ہم عرصہ درازسے حکومت سے یہ مطالبہ کررہے تھے جس کانتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے۔مجیدخان نے روزمرہ اجرتوں پرکام کرنے والوں کی اُجرتیں 350روپے یومیہ کرنے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ موجودہ وقت میں آسمان چھورہی مہنگائی کے دورمیں انہیں کچھ راحت مل سکے۔ فیڈریشن چیف نے ریاستی سرکاری ملازموں اورپنشنروں کے حق میں مرکزی سرکارکے ملازموں اورپنشنروں کے طر زپر ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے میڈیکل الائونس 300روپے سے بڑھاکر1ہزارروپے کرنے کی بھی مانگ کی۔
 
 

 سائبرکرائم وسیکورٹی سے متعلق سیمینار

جموں یونیورسٹی میںمحمدیاسین کچلوکاپرمغزلیکچر

جموں//جموں یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی کی جانب سے سائبرکرائم اورسائبرسیکورٹی سے متعلق ایک سیمینارکااہتمام کیاگیا ۔اس موقعہ پر لیکچرکیلئے محمدیاسین کچلو ایس ایس پی ٹریفک ،سٹاف آفیسر اے ڈی جی پی سیکورٹی کومدعو کیاگیاتھا۔ سیمینارکاانعقاد ڈاکٹرآرتی بخشی ایچ اوڈی سائیکالوجی نے کیاتھا۔ اس موقعہ پر جموں یونیورسٹی ،کشمیریونیورسٹی،سنٹرل یونیورسٹی جموں ،سرینگر ریاست بھرکے مختلف کالجوں کے لیکچراروں ،بیرون ریاست کے پانچ کالجوں اورمتعددسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ محمدیاسین کچلو نے ا س موقعہ پرسائبرکرائم ، کمپیوٹر کرائم اورسائبرقوانین پرروشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے انٹرنیٹ ،اے ٹی ایم کلوننگ ،ڈاٹا ڈڈلنگ ،سلام اٹیک ،وائرس وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
 

حکومت تمام سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے کی وعدہ بند:  بخاری 

نجی اداروں کو دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے پر زور دیا

جموں /وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ حصول تعلیم کے عمل کو مزید کار گر بنایا جاسکے۔جموں یونیورسٹی میں ایک نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سرکاری سکولوںمیں اضافہ کلاس روم ، صفائی ستھرائی ، بجلی اور پانی کی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے۔انہوںنے تعلیمی شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے تعلیمی سیکٹرمیں ایک کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں 16لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 9لاکھ بچے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں بھی اپنی خدمات انجام دیں اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس سے پہلے وہاں موجود طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔ تقریب پر سیکرٹری تعلیم کے علاوہ کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
 

ویری کابجبہاڑہ حادثے پر اظہاردُکھ 

جموں / مال و امداد اور باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے گھنٹالی پورہ بجبہاڑہ میں کل پیش آئے سڑک حادثے میںایک شخص کے ہلاک اور 10دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ویری نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
 

کٹھوعہ کیلئے گرلز ہوسٹل اور کلسٹر ماڈل ولیج کا اعلان

ذوالفقار کے ہاتھوں ایل ایم ڈی کیلئے ورکنگ سٹینڈارڈ لیبارٹری کا افتتاح 

کٹھوعہ /خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ محکمہ ناپ تول ایک ایسا محکمہ ہے جو صارفین تک روزمرہ کی معیاری چیزیں پہنچانے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے ۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار کٹھوعہ میں ایل ایم ڈی کے ورکنگ سٹینڈارڈ لیبارٹری کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ کٹھوعہ کے ایم ایل اے راجیو جسروٹیہ بھی موجود تھے اور بتایاگیا ہے کہ اس کمپلیکس کو 11ماہ کے اندر 66لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں کٹھوعہ ضلع کو ریاست کا گیٹ وے قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اس ضلع کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی موثر قیادت میں متعلقہ محکمہ عوامی تقسیم کاری نظام میں شفافیت اور جواب دہی لانے میں کامیاب ہوا ہے اور مستحقین میں انتہائی رعایتی نرخوں پر چاول اور آٹا دستیاب کیا جاتا ہے ۔انہوںنے عوام کی سہولیت کے لئے محکمہ میں کئے جارہے اصلاحاتی اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ ذوالفقار نے ڈی سی کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں 6پروکیورمنٹ مراکز قائم کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کرائیں ۔انہیں بتایاگیا کہ جموں خطے میں اس سال 1.5لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا ہے جسے وہاں کے کسانوں کو کافی فائدہ ملا ہے۔انہوںنے ریاست میں پی ایم یو وائی کے دائرے میں 70فیصد آبادی کو لانے کے لئے متعلقین کو مبارک باد دی ۔بعد میں وزیر نے ڈی سی آفس میں ایک جائزہ میٹنگ سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت قبائلی آبادی کی بہبودی کے لئے ایک جامع منصوبہ عملارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طبقے کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر مختلف پروگراموں اور سکیموں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرنے کٹھوعہ میں ایک گرلز ہوسٹل قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ اس کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے ایک کروڑ روپے مختص رکھے جائیں گے۔ انہوںنے کٹھوعہ میں ایک کلسٹر ماڈل ولیج قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے لئے 4سے پانچ دیہات کی نشاندہی کاکام ایم ایل اے کو سونپا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 10کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔ڈی سی کٹھوعہ روہت کھجوریہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ سلیمان چودھری کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔
 
 

کیپٹن بہادر سنگھ کا 45واں یوم شہادت

 نوجوان قوم کی تعمیر میں رول اد اکرنے کیلئے آگے آئیں: گنگا

جموں /صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کیپٹن بہادر سنگھ ( ویر چکرا) کو خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔انہوں نے 1971ء کے بھارت۔ پاک جنگ کے دوران اوپریشن کیکٹس للی کے دوران اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی اور سانبہ ضلع کے بونبو چک گائوں میں ان کا 45واں یوم شہادت منایا گیا ۔وزیر موصوف نے کیپٹن بہادر کی یادگار پر گل دائرہ چڑھا کر انہیں شردھانجلی ادا کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے گنگا نے کہا کہ جموں کے لوگوں نے ہمیشہ اپنے وطن کے لئے قربانیں پیش کیں اور شہید بہادر سنگھ نے بھی اپنی جان قوم کے لئے نچھا ور کی۔وزیر نے نوجوانوں پر زوردیا کہ شہیدوں کی قربانیوں سے ترغیب حاصل کر کے قوم کی خدمت کریں ۔انہوں نے نوجوانوں نے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں اور وہ مختلف سماجی بدعات سے بھی دور رہیں۔چندر پرکاش گنگا نے اس موقعہ پر سرکاری سکولوں کے ان طلباء میں انعامات تقسیم کئے جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیتل نندا کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران اور شہید سمارک سمیتی کے ارکان بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
 

 محکمہ خزانہ میں ای اے او نظام کانفاذ

ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز کے زیراہتمام استفاستی سیشن کا انعقاد 

جموں // ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز الطاف حسین مرزا نے موجودہ ٹریجری نظام کو جدید پے اینڈ اکاؤنٹس آفس سے بدلنے کے حوالے سے کی جا رہی تیاریوں کا متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا ۔ مختلف محکموں کے فائنانس ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ ڈی جی نے شرکاء کو نئے نظام کے فوائد کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی بدولت سرکار کی ادائیگیوں کے عمل میں مزید معقولیت آنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی دوام حاصل ہو گا اور یوں راشی عناصر پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خزانے کی وزارت نے پی اے او نظام اختیار کرنے کیلئے کئی اصلاحاتی اقدامات تجویز کئے ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقین کو ساتھ لے کر چلنا لازمی ہے ۔ ڈی جی نے اس موضوع پر تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دے کر شرکاء کے استفسارات کا بھی جواب دیا ۔ 
 
 
 

 ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کامشن 

نائب وزیر اعلیٰ نے کارکن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا 

جموں/ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج ماحولیات اور سوچھتا مشن کے تحت سورت گجرات سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور معذور ایک کارکن بابو بھائی بپالیہ کی صدارت میں مشن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ یہ مشن جموں سے کنیا کماری تک 7 ریاستوں کا سفر موٹر بائیک پر طے کر کے ماحولیات اور سوچھتا سے متعلق لازمی بیداری کو عام کرے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس کارکن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُس کا مشن لوگوں میں ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور اس کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ 
 
 

آئی آئی ایم جموں اور آوٹ کیمپس کشمیرکاقیام

چیف سیکرٹری نے پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں / چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جگتی نگروٹہ میں آئی آئی ایم کے مستقل کیمپس کے قیام اور کشمیر میں آئی آئی ایم آوٹ کیمپس پر ہور ہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ڈائریکٹر کالجز جموں ، ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ جگتی نگروٹہ میں آئی آئی کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے 1600 کنال اراضی کی حد بندی اور مشترکہ معائینے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور تعمیراتی کام عنقریب شروع ہونے کی توقع ہے۔چیف سیکرٹری نے اس جگہ کی دیوار بندی کا کام جلد از جلد شروع کرنے اور مستقل کیمپس کا کام فوری طور سے شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔کشمیرمیں آئی آئی ایم آوٹ کیمپس قائم کرنے کے حوالے سے ناکورہ بڈگام میں نشاندہی شدہ اراضی کی فیزیبلٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بتایاگیا کہ اگر یہ جگہ مناسب نہیں پائی گئی تو اس پروجیکٹ کے لئے کہیں اور اراضی دیکھی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے صوبائی کمشنر کشمیر سے کہا کہ وہ جگہ کا جلد از جلد تعین کریں۔دریں اثنا سرینگر میں آئی آئی ایم کے لئے ایک انکیوبیشن مرکز شروع کرنے کے لئے کوششیں جاری ہے اور اس مقصد کے لئے ایک پرائیویٹ عمارت کرایہ پر لی جارہی ہے۔اس وقت آئی آئی ایم جموں کنال روڑ جموںمیں جموں یونیورسٹی کے پرانے کیمپس سے کام کررہاہے ۔ آئی آئی ایم جموں کا تدریسی سیشن نومبر 2016ء میں شروع ہوا جس میں 54طلاب شامل ہیںجبکہ اگست 2017ء میں دوسرے بیچ کے تحت 67طلاب کو داخلہ دیا گیا۔
 
 

تیسرا ایچ پی سی اجلاس منعقد

 نبارڈ معاونت والے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز لیا

جموں /چیف سیکرتری بی بی ویاس نے یہاں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تیسری میٹنگ۔2017-18کی صدارت کرتے ہوئے نبارڈ کے آر آئی ڈی ایف کی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، کمشنر سیکرٹری پشو پالن ، سی جی ایم نبارڈ ، سیکرٹری ہارٹیکلچر اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی کو بتایاگیا کہ مالی سال 2017-18 کے لئے آر آئی ڈی ایف کے تحت مختلف شعبوں میں 445.11کروڑ روپے کے پروجیکٹ منظور کئے گئے ۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایاگیا کہ 200کروڑ روپے کے پروجیکٹ فنڈنگ کے لئے نبارڈ کو بھیجدئیے گئے اور اس سال 31؍ دسمبر تک 150کروڑ روپے کے پروجیکٹ نبارڈ کو پیش کئے جائیں گے۔چیف سیکرٹری نے چیف انجینئر پی ایچ ای کشمیر اور چیف انجینئر پی ایچ ای جموں سے کہا کہ وہ 100 ،100کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹ منصوبے نبارڈ کو پیش کریں جن میں مربوط ڈیکنگ واٹر پروجیکٹس اور وزیرا علیٰ کی طرف سے دی گئی ہدایات کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ جاری پروجیکٹوں کے اخراجات کے عمل میں تیز ی لا کر تصرف کے اسناد اور پی سی آر وقت پر جمع کرائیں۔انہوں نے تمام پروجیکٹوں کو مشن موڑ کے تحت مکمل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔انتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نبارڈ کی معاونت والے پروجیکٹوں کی ماہانہ بنیادوں پر دیکھ ریکھ کر کے پیش رفت کے بارے میں خزانہ و منصوبہ بندی محکمہ کو جانکاری فراہم کریں۔
 

 ڈل مانیٹرنگ کمیٹی کا 13 واں اجلاس

جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس کی صدارت میں ڈل و نگین جھیلوں کو تحفظ دینے سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کی13 ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میںایمکس کیوری، ظفر احمد شاہ، سپیشل ڈی جی ، پی ایچ کیو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹرء، کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری قانون و انصاف اور پارلیمانی امور، سیکرٹری جنگلات، وی سی لاؤڈا اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ آئی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی نے ریاست میں تمام آبی ذخائیر کو تحفظ دینے سے متعلق ایک جامع قانونی فریم ورک قائم کرنے سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری قانون نے اس موقعہ پر جانکاری دی کہ مسودہ بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اسے جلد ہی ریاستی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔وی سی لاؤڈا نے جانکاری دی کہ ڈل۔ نگین جھیل کے200 زون میٹر کی حد بندی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے اس مقصد کے لئے10 جیو ٹیگنگ مشینیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ1321 ڈھانچوں کی جیو ٹیگنگ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے آنچار، گِلسر اور خوشحال سر کا ای ٹی ایس سروے بھی مکمل کیا ہے اور ورکنگ میپس بھی تیار کئے جاچکے ہیں۔کمیٹی نے سائنسی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کی عمل آوری کا بھی جائیزہ لیا۔اس دوران ڈل اور نگین جھیلوں سے گھاس پھوس نکالنے کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ لاؤڈا نے42 انہدامی کاروائیاں پچھلے5 ماہ کے دوران عمل میں لائی ہیں اور اب تک59 رہایشی ڈھانچوں اور ایک شاپنگ کمپلیکس کو منہدم کیا گیا ہے۔آئی جی پی کشمیر نے کمیٹی کو بتایا کہ روزانہ کی بنیادوں پر20 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ انہدامی کاروائی کے دوران معقول تعداد میں پولیس اہلکاروں کو کام پر لگایا جاتا ہے۔کمیٹی نے ڈولے ڈمب اور براری نمبل لگون کی بحالی کے کام کا بھی جائیزہ لیا۔اس میٹنگ میں وائس چیئرپرسن لاؤڈا نے لاؤڈا کے کام کاج اور اس کی حصولیابیوں پر تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *