کشتواڑ//کانگریس کے 87ویں صدربننے پرراہل گاندھی کو جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے نیک خواہشات کیساتھ اُمیدظاہرکی ہے کہ کانگریس کومتحرک کرنے کایہ دوسرامرحلہ شروع ہوگااوریقیناپارٹی ایک نئے جوش اورولولے کیساتھ آگے بڑھے گی۔اُنہوںنے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کیاکہ راہل گاندھی کی قابل قیادت میں کانگریس نئی بلندیوں کوچھوئے گی ۔اُنہوں نے کہاکہ انتہائی پرجوش،قابل ،ذہین اورانسان دوست شخصیت کے مالک راہل گاندھی کانگریس کوایک نیاجوش دیں گے اورہرکوئی ان کیساتھ شانہ بشانہ چلنے کی تمنااورجذبہ رکھتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جواں خون کے ہاتھوں میں قیادت آنے سے کانگریس ملک کی قیادت کرے گی اورصفِ اول سیاسی جماعت کااپنامرتبہ پھرسے نئے اندازمیں حاصل کرے گی۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس ملک کے سیکولرتانے بانے کوتحفظ دینے کاکام کرے گی اور اسے درپیش خطرات کااب آسانی سے سامناکرسکے گی۔سروڑی نے گجرات میں راہول گاندھی کی چناوی مہم کوباعث مسرت قرار دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں میں راہول گاندھی کے تئیں ایک محبت،لگن اور جوش دیکھنے کوملاجواس گلدستے جیسے ہندوستان کیلئے ایک نیک شگون ہے۔سروڑی نے2019کے لوک سبھاچنائومیں کانگریس کی قیادت کیلئے راہول گاندھی کوبہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے نیک تمنائیں پیش کیں۔سروڑی نے ملک بھرکے کانگریس کارکنان ،لیڈران پرزوردیاکہ وہ متحدہوکرآگے آئیں اور راہول گاندھی کاہاتھ مضبوط کریں تاکہ وہ آئندہ لوک سبھاچنائومیں شاندارفتح حاصل کریں اورملک کواس نفرت بھرے دورے اورغیریقینی صورتحال سے باہرنکالناممکن ہوجائے۔سروڑی نے راہول گاندھی کے گذشتہ پانچ برسوں کی سیاسی سرگرمیوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے بہترین لیڈربن گئے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ راہول گاندھی جی کی مقبولیت میں روزافزوں اضافہ درج ہورہاہے جوملک کی 125کروڑ عوام کیلئے باعث مسرت ہے۔سروڑی نے کہاکہ ملک اپنی نوجوان نسل کیساتھ ہے اور ایسے میں نوجوان لیڈرکے نظرئیے کوآگے بڑھانے واپنانے کی ضرورت ہے۔