نیشنل گرین ٹربیونل کے غیرمناسب حکمناموں پرحکومت کی سردمہری باعث تشویش:رانا

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 جموں/نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے عقیدے کے معاملوں میں کسی بھی قسم کاحکم صادرکرناناقابل قبول قراردیاہے۔انہوں نے شری امرناتھ جی یاترااورویشنودیوی یاتراس سے متعلق نیشنل گرین ٹربیونل کے غیرمناسب حکمنوں کوواپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ان خیالا ت کااظہاردویندرسنگھ رانا نے کنڈولی مندرسے ہری دوارکیلئے یاتراکوہری جھنڈی دکھانے کے بعدکیا۔مذہبی معاملات میں این جی تی کی مداخلت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے رانا نے اس سلسلے میں شری ماتاویشنودیوی کی یاتراپرآنے والے یاتریوں کی روزانہ کی تعداد مقررکرنے کے سلسلے میں جاری کیے گئے آرڈرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آرڈر کی وجہ سے شری ماتاویشنودیوی کے یاتریوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی عقائد کے معاملوں میں کسی قسم کی رائے یاحکم صادرکرنا غلط بات ہے ۔ رانانے ریاست کے گورنر این این ووہرا جوکہ شری امرناتھ جی شرائین بورڈ اورشری ماتاویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ معاملہ نیشنل گرین تربیونل کے ساتھ اُٹھائیں اورسبھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے سبھی پوترمذہبی آستھانوں کی بے حرمتی کوفوری طورسے بندکرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پوتراستھانوں کے ساتھ لوگوں کے جذبات اورعقائد جڑے ہوئے ہیں اس لیے ان کی پوترتاکوبرقراررکھنالازمی ہے۔انہوں نے این جی ٹی کے غلط فیصلوں پرحکومت کی سردمہری پربھی حیرانگی کااظہارکیا۔ا س موقعہ پر رامیشوردت، محمداقبال، موہن سنگھ، ایڈوکیٹ سبھاش سنگھ، آسارام، بشیراحمد ،منگل سنگھ، لمبردار ،مہندرسنگھ، سمنت سنگھ،وکرم شرما، شام سنگھ،سمیت سنگھ، پروفیسروجے دیوسنگھ، محمدصادق، محمدخلیل، نسیم اختر،کلبوشن سنگھ ،انشوودیگران بھی موجودتھے۔دریں اثنا آرایم جی انٹرنیشنل سکول کی سالانہ دن تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے اساتذہ پر بچوں کے ذہنوں کو مثبت سمت دینے پرزوردیا۔اس دوران رانانے سکول انتظامیہ کی کارکردگی پرستائش کی۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *