جموں//ڈائریکٹرجنرل پولیس ایس پی وید نے پولیس ہسپتال جموں میں منی مل ایکسس سرجری سے متعلق لیپ کان ۔پی ایچ جے۔17 سی ایم ای اورلیوسرجیکل ورکشاپ کاافتتاح کیا۔پولیس ہسپتال جموں میں جدیدترین سہولیات کی دستیابی کے لیے ڈی جی پی نے پولیس ہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ کومبارکباددی ۔سپیشل ڈی جی پی ،پی ایچ کیو ،وی کے سنگھ نے اس ورکشاپ کے انعقاد کیلئے پولیس ہسپتال جموں انتظامیہ کی ستائش کی اورکہاکہ پی ایچ کیوکی جانب سے اس ہسپتال کوہرممکن تعاون دیاجائے گا۔ یہ ہسپتال پولیس اہلکاروں کوبہترسہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے ۔ڈاکٹرکے بی شرما میڈیکل سپرانٹنڈنٹ پولیس ہسپتال نے ا س موقعہ پرمہمان خصوصی اوردیگرمعززمہمانوں کاخیرمقدم کیااوربھرپورتعاون کے لئے ڈی جی پی کاشکریہ اداکیا۔