پٹھانیہ کے ہاتھوں تھیل میں طبی کیمپ کاافتتاح

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ادھم پور//موضع تھیل اوراس کے گردونواح کے علاقوں کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول تھیل تحصیل مجالتہ میں ایک غیرسرکاری تنظیم شری درگا داس میموریل سوسائٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزجموں کے اشتراک سے ایک مفت طبی امدادی کیمپ کاانعقاد کیا۔ایم ایل اے رام نگر رنبیرسنگھ پٹھانیہ ا س موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔ ایم ایل اے نے سوسائٹی کی کوششوں کوسراہاورکہاکہ اس کیمپ کے انعقادسے ان علاقوں کوعلاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس سے پہلے سوسائٹی کے چیئرمین بی ڈی شرما نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سوسائٹی کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *