۔1971کی جنگ کے شہدفوجیوں کوخراج پیش

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں //صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شال لال چودھری نے پوروہ سینک پریش کی طرف سے منعقد کی گئی وجے دوس تقریب میں شرکت کی۔پریشد سابقہ فوجیوں کی ایک تنظیم ہے، جو ہر سال یہ دن منانے کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔1971 ء کی جنگ کو ایک تاریخی ایونٹ قرار دیتے ہوئے وزیرنے کہا کہ ہندوستانی فوجی بہت باصلاحیت اور ربط و ضبط والی فوج ہے جو انسانیت کی بقاء کیلئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے سابقہ فوجیوں پر زور دیا کہ وہ سماج کے بہبودی پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے ملک کی حفاظت کریں۔اس موقعہ پر جن شہیدوں کی عزت افزائی کی گئی ان میں سوہن لال بھگت، کرشن چند اور ظہیر عباس شامل ہیں۔ وزیر نے شہیدوں کے پریواروں کو شال دے کر ان کی عزت افزائی کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *