سرینگر // سخت ترین سردی کے بیچ لداخ کا کرگل علاقہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات اس موسم کا سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ روز تک وادی اور لداخ خطوں میں کم سے کم درجہ خرارت میں مزید گراوٹ آنے کا امکان ظاہرکیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ لداخ کے لہہہ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ جہاں پچھلی رات درجہ حرات منفی 10ڈگری تک گر گیا تھا وہاں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری ریکارڈ گیا گیا ۔