پرتھ/ کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آوٹ 229) کی ٹیسٹ کی بہترین اننگز اور دوسرے سرے پر مشیل مارش (ناٹ آوٹ 181) کی قابل تعریف اننگز سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اہم تیسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ پر 549 رن کا اسکور بناکر مضبوط برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے اسٹمپس تک 152 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 549 رن بنا لئے ہیں اور اس کے چھ وکٹ محفوظ ہیں۔بلے باز اسمتھ اور مارش پانچویں وکٹ کے لئے 301 رن کی ناٹ آوٹ ساجھے داری کے ساتھ کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ ان کی اننگز سے میزبان ٹیم 146 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر چکی ہے ۔صبح آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کو کل کے 203 رن پر تین وکٹ سے آگے بڑھایا۔اس وقت کپتان اسمتھ (92) اور شان مارش (سات) رن بناکر کریز پر موجود تھے . لیکن دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز اسمتھ مسلسل دوسرے دن میدان پر ٹکے رہے اور پھر سے ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔ انہوں نے 390 گیندوں کی اننگز میں 28 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 229 رنز کی ڈبل سنچری اننگز کھیلی۔28 سالہ اسمتھ کی یہ 59 ویں ٹیسٹ میچ میں 22 ویں سنچری ہے ۔ میدان پر ٹک کر کھیلتے ہوئے آسٹریلیائی کپتان کے سامنے انگلینڈ کے گیندباز پورے دن شان مارش (28) کے علاوہ اور کوئی وکٹ ہی نہیں نکال سکے ۔شان کو معین علی نے جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر صبح کے سیشن میں جلد ہی دن کا پہلا وکٹ نکالا. لیکن اس کے بعد کھیل کے اختتام تک دوبارہ ا سمتھ کے ساتھ دوسرے سرے پر مشیل نے زبردست شراکت کی اور آسٹریلیا کو اور کوئی نقصان ہی نہیں ہونے دیا۔شان نے 75 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر 28 رن بنائے اورا سمتھ کے ساتھ 69 رن کی ساجھے داری کی۔ وہ 248 کے اسکور پر آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے . لیکن پھر میزبان ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 346 رن جوڑ ڈالے ۔چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے مشیل نے ا سمتھ کا مکمل تعاون دیا اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ میدان سے واپس لوٹے ۔ مشیل نے 234 گیندوں کی اننگز میں 29 زبردست چوکے لگاتے ہوئے اپنی ناٹ آؤٹ 181 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی ٹیسٹ میں یہ پہلی سنچری بھی ہے اور وہ بھی اپنی ڈبل سنچری سے اب صرف 19 رنز ہی دور رہ گئے ہیں۔آسٹریلیائی ٹیم موجودہ پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں دو۔صفر سے آگے چل رہی ہے اور واکا گراؤنڈ پر اس کے پاس سیریز میں تین۔صفر سے قبضہ کرنے کا موقع ہے جبکہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں برقرار رہنے کے لحاظ سے یہ کرو یا مرو کا میچ تھا جو فی الحال اس کے کنٹرول میں دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔
مشیل نے کپتان اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 301 رنز کی ناٹ آوٹ ساجھے داری بھی کی جو انگلینڈ کے خلاف واکا گراؤنڈ پر آسٹریلیا کی سب سے بڑی شراکت بھی ہے ۔آسٹریلیائی بلے باز اسمتھ نے 138 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی ۔ اسمتھ نے 107 ٹیسٹ اننگز میں اپنی 22 سنچری مکمل کی ۔ ان سے آگے اس معاملے میں ڈان بریڈمین (58 اننگز) اور سنیل گواسکر (101 اننگز) ہیں۔ انہوں نے پھر 301 گیندوں میں 26 چوکوں اور ایک چھکے سے اپنے 200 رن پورے کئے ۔وکٹ کی تلاش میں انگلینڈ کے کپتان روٹ نے پارٹ ٹائم اسپنر ڈیوڈ ملان کو بھی میدان پر اتارا لیکن اس کے سات گیندباز پورے دن میں کچھ نہیں کر سکے ۔ مارش نے 130 گیندوں میں اپنی 100 رن پورے کئے ۔یواین آئی