سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے فائر مین عبدالمجید وانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو پچھلی ایتوار کو کو کر بازار میں رونما ہوئے آگ کی واردات میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوا تھا ۔وزیر نے ذاتی طور مرحوم کے گھر چھانہ پور ہ جا کر غمزدہ کنبے سے اظہار ہمدردی کی ۔وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر محمد اکبر ڈار بھی تھے۔اس موقعہ پر وزیر نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔دریں اثنا وزیر پٹ شاہی باغ اور راولپورہ بھی گئے اور وہاں مرحومین محمد اسد اللہ بٹ اور حاجی غلام محمد ڈار کے غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔