سرینگر/ /سرینگر پولیس نے جواریوں کے اڈے پہ چھاپہ ڈالکر تین قماربازوں کو گرفتار کرکے داوَ پر لگاگئے 30,330 روپے ضبط کئے۔ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تھانہ ایس ایچ او نوگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے لسجن سرینگر میں جواریوں کے اڈے پہ چھاپہ ڈالکر تین قماربازوں کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا۔ گرفتارکئے گئے قماربازوں کی پہچان طاہر احمد میر ، اعجاز احمد بٹ ساکن اور جہانگیر احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آر نمبر 161/2017 درج کیا ہے۔