کشتواڑ// گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کی پرنسپل پروفیسر شکیلہ بیگم نے ایس ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر فیصل مشتاق کی موجودگی میں این ایس ایس ونٹر کیمپ کا افتتاح کیا۔23دسمبر کو ختم ہونے والے 7روزہ کیمپ میں تقریباً60این ایس ایس رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔کیمپ کا موضوع ’صفائی اور ڈرگ ایڈڈکشن‘ ہے۔کیمپ کے دوران کئی منصوبوں کو پہلے سے ہی پروگرام آفیسر کی طرف سے منصوبہ بند کیا ہے۔اہم اہداف میں منشیات کے بارے میں بیداری ،حفظان صحت ،شہر می ٹریفک ریگولیشن،صاف اور سبز کشتواڑ،ضلع ہسپتال میں صفائی مہم شامل ہیں۔کئی دیہات بھی کیمپ کے دوران شامل کئے جائیں گے۔کئی ضلع افسران نے اس عظیم کاز کیلئے رضا کارانہ طور سے شرکت کی ۔یہ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر فیصل مشتاق کی سربراہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی این ایس ایس ٹیم کو ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ستمبر میں منعقدہ سوچھتا ہی سیوا ابھیان میں اچھی کار کردگی کیلئے ایوارڈ سے نوازہ ہے۔