جموں وکشمیر میں آئی ٹی خدمات کو بڑھاوا دینے کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں //ہاٹ میل کے بانی سابر بھاٹیہ نے یہاں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمران رضا انصاری، چیف سیکریٹری بی بی ویاس اور دیگر انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات کی اور نئی پود ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔بھاٹیہ نے اس موقعہ پر سمارٹ ٹریفک نظام، سگنلنگ نظام، سمارٹ سٹیز سروائلنس اور کئی دیگر اہم پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر درابو نے کہا کہ حکومت اس ایپلی کیشن کا تفصیلی جائیزہ لے گی اور اسے ریاست کے آئی ٹی شعبۂ میں بہتری لانے کے لئے بروئے کار لانے کے امکانات پر غور کرے گی۔دریں اثنا آئی ٹی کے وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔بھاٹیہ نے اس موقعہ پر اس ایپلی کیشن کی عکاسی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ لوگوں کی راحت رسانی میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *