سرینگر//کانگریس کے سابق ریاستی صدرپروفیسر سیف الدین سوزنے کہا ہے کہ ہمہامہ (بڈگام) کی آبادی کے قریب 1600 کنال زمین پیرا فورسز کو دینا لمستقبل میں مہنگا پڑے گا اور اس سارے عمل کو رشوت خوری کی بدترین مثال قرار دے کر روکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف رشوت حاصل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے اور اس میں لالچی عناصر ملوث ہیں کیونکہ فورسز کو آبادی کے بالکل قریب رہائش کیلئے زمین فراہم کرنا سماج میں ایک زبردست ہیجان پیدا کرنے کے برابر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ مال کو فورسز کو رہائش کیلئے جگہ فراہم کرنے کی مجبوری ہے مگر وہ یہ کام آبادی سے دور کر سکتے ہیں۔ سوز نے کہا کہ اس اقدام سے سماجی ہیجان پیدا ہوسکتا ہے لہٰذا انتظامیہ آبادی کے نزدیک کسی صورت میں فورسز کو زمین فراہم نہ کریں ۔