اوڑی//اوڑی اورٹھاٹھری ڈوڈہ میں تیندﺅں نے الگ الگ حملوں میں 9بھیڑیں ہلاک اور چار زخمی کئے جبکہ16بھیڑ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ اوڑی کے موڑا گھر کوٹ گاﺅں میں 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی رات کوایک تیندوے نے محمد لطیف چیچی ولد نوربلی چیچی کے گاﺅ خانے میںگھس کر وہاں موجود 20 بھیڑ بکریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھیڑ بکریاں گاﺅ خانے سے بھاگ گئیں اور 4 بکریوں کو صبح ہوتے ہی نزدیکی علاقے میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ مزید 16 ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔علاقے میں اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔اس دوران ٹھاٹھری ڈوڈہ میں اتوارکواُس وقت دہشت پھیل گئی جب ایک تیندوے نے پانچ بھیڑ ہلاک اورچارزخمی کئے۔تیندوے نے محمدشفیع کمہارساکن ٹپری بدانو ڈوڈہ کے گاﺅخانے میں گھس کرپانچ بھیڑ ہلاک کئے۔تیندوے نے اس کے علاوہ چار بھیڑزخمی بھی کئے۔معاملے کا پتہ صبح کواس وقت چلا جب محمد شفیع گاوخانے میں گیااور وہاں اُ س نے پانچ بھیڑمردہ پائے اور چارزخمی تھے۔گاﺅں والوں نے بتایا کہ پچھلے دوہفتوں سے گاﺅں میں کئی خونخوار تیندوے گھوم رہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر آنے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔گاﺅں کے لوگوں نے انتظامیہ اورمحکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جنگلی درندوں کو قابو کرنے کےلئے فوری اقدام کریں۔