ادہم پور میں پی ایم ای جی پی سے متعلق بیداری پروگرام

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرادھم پور رویندرکمار نے آئی ٹی آئی کالج ادھم پور میں وزیراعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت بیداری پروگرام کاافتتاح کیا۔ سیکریٹری ؍سی ای او کے وی آئی بی رشیداحمدقادری بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔اس کیمپ کے انعقاد کے لئے ڈی ڈی سی نے کے وی آئی بی کی کاشوں کوسراہااورکہاکہ اس کالج سے فارغ ہونے والے طلباء کے لئے یہ کیمپ کافی مددگارثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بنکوں کوہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ PMEGP کے تحت مالی معاونت کے معاملوں کی منظوری کے عمل میں سرعت لائیں ۔ ا س موقعہ پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے سیکریٹری ؍سی ای او نے کہاکہ رواں سال کے دوران ضلع ادھم پور میں 76.79 لاکھ روپے کی مالیت کے 34معاملوں کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی چیف ایگزیکٹیوآفیسر کے وی آئی بی جموں سنتوش صراف نے اس موقعہ پر کے وی آئی بی کی جانب سے عملائی جارہی سکیموں کی تفصیلات پیش کیں۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *